• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608552

    عنوان: ناپاکی کی حالت میں غلطی سے نماز پڑھ لی؟ 

    سوال:

    سوال : میں فجر کی نماز کے لیے اٹھا تو مجھے احتلام ہو گیا تھا مُجھے خیال نہیں تھا اور میں غلطی سے ناپاکی کی حالت میں فجر کی نماز پڑھ لیا اور قرآن کی تلاوت قرآن لی؟

    جواب نمبر: 608552

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 650-529/B=05/1443

     وہ نماز نہیں ہوئی، غسل کرکے دوبارہ فجر کا اعادہ کریں اور بے خیالی اور لاعلمی میں قرآن چھویا اور اس کی تلاوت کی، یہ معاف ہے۔ اللہ تعالی سے احتیاطاً توبہ واستغفار کرلینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند