• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29906

    عنوان: کسی کو چوٹ لگی اور خون بند ہوگیا اور اس نے نماز پڑھی ، بعد میں اس نے دیکھا کہ اب خون نکل رہاہے تو کیا نماز ہوجائے گی ؟ تفصیل سے جواب مرحمت فرمائیں۔ 

    سوال: کسی کو چوٹ لگی اور خون بند ہوگیا اور اس نے نماز پڑھی ، بعد میں اس نے دیکھا کہ اب خون نکل رہاہے تو کیا نماز ہوجائے گی ؟ تفصیل سے جواب مرحمت فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 289=214-3/1432

    اگر بعد میں زخم دیکھنے سے یہ پتہ نہ چل پارہا ہو کہ خون حالت نماز میں جاری تھا یا نہیں تو قطعی طور پر نماز کے اعادہ کا حکم نہیں کیا جاسکتا، البتہ چونکہ حقوق اللہ میں احتیاط جائزہے اس لیے احتیاطاً نماز کا اعادہ کرلینا بہتر ہے۔ لو وجد في ثوبہ نجاسة مغلظة أکثر من قدر الدرہم ولم یعلم بالإصابة لم یعد شیئا بالإجماع وہو الأصح (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند