• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 150001

    عنوان: سوکر اٹھنے کے بعد منی کا کوئی قطرہ نہیں نکلا اور پھر پیشاب کرنے کے بعد آخر میں کچھ قطرہ نکل جائے تو کیا میں ناپاک ہو جاوٴں گا؟

    سوال: اگر سوکر اٹھنے کے بعد منی کا کوئی قطرہ نہیں نکلا اور پھر پیشاب کرنے کے بعد آخر میں کچھ قطرہ نکل جائے تو کیا میں ازروئے شرع ناپاک ہو جاوٴں گا؟

    جواب نمبر: 150001

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 797-734/Sn=7/1438

    سوکر اٹھنے کے بعد اگڑ بدن یا کپڑے پر منی یا مذی کا کوئی داغ یا دھبہ بھی نظر نہیں آیا نیز خواب دیکھنا بھی یاد نہ ہو، اسی طرح پیشاب کے بعد منی کے جو قطرات نکلے ہیں وہ بلاشہوت نکلے ہیں تو صورت مسئولہ میں آپ پر شرعاً غسل واجب نہیں ہے۔ (درمختار مع الشامي: ۱/ ۲۹۵، ۲۹۶، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند