عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 11319
اگر کسی شخص نے اتفاقیہ بغیر نیت کے غسل کے تینوں فرائض اداکرلیے ، تو کیا یہ کہاجائے گا کہ اس نے غسل کرلیا ہے؟ یعنی بغیر نیت کے کیا غسل ادا ہوجائے گا؟ (۲)اگر شوہر دوسرے ملک میں رہتاہے اور اپنی بیوی سے کئی سال سے ملاقات نہیں کیا ہے اس صورت اگر اس کی بیوی حاملہ ہوجاتی ہے اور وہ اپنے لڑکے کو اپنے شوہر کی طرف منسوب کرتی ہے اور شوہر بھی اس لڑکے کو قبول کرتاہے تو کیا اس کو زانیہ کہا جائے گا؟

جواب نمبر: 11319
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 481=481/م
(۱) جی ہاں، بغیر نیت غسل کے فرائض ادا کرلینے سے غسل ادا ہوجائے گا۔
(۲) صورت مسئولہ میں وہ بچہ شوہر کی جانب منسوب ہوگا، اور بیوی کو زانیہ قرار دینا درست نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند