عبادات
>>
طہارت
سوال نمبر: 65293
عنوان: نجاست دھونے کا طریقہ
سوال: سوال: میں نے آپ سے نجاست کے بارے میں دریافت کیا تھا تو آپ نے جواب دیا تھا کہ اگرنہ دکھنے والی نجاست کپڑے یا بدن پر لگے تو اسے تین مرتبہ دھونا ضروری ہے اور کپڑے کو ہر مرتبہ اپنی طاقت کے بقدر نچوڑنا بھی ضروری ہے اور اگر دکھنے والی نجاست کپڑے یا بدن میں لگے تو نجاست دور ہونے تک دھونا ضروری ہے چاہے جتنی مرتبہ میں دھلے ، اور اگر ایک یا دو مرتبہ میں دھل جائے تو تین بار پورے کرلینا بہتر ہے آپ مجھے بتائیے کہ دھونے کا طریقہ کیا ہے اور کتنی دیر دھونے کو ایک، دو یا تین مرتبہ دھونا کہیں گے ؟ میں اسطرح دھوتا ہوں کہ پہلے نجاست کو پانی سے اچھی طرح دھو لیتا ہوں اور اسکے بعد کم از کم تین مرتبہ پانی بہا لیتا ہوں، اور اگر کپڑا ہوتو اسکو ہر مرتبہ پوری طاقت سے نچوڑلیتا ہوں، کیا یہ طریقہ بھی صحیح ہے ؟
جواب نمبر: 6529301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 602-479/D=8/1437
کپڑے اورجسم پرجو نجاست ہو پہلے اس پر پانی ڈال کر نجاست کو دور کردیا جائے، پھر پانی ڈال کر نچوڑدیا جائے پھر دوبارہ اتنا پانی ڈالیں کہ کپڑا خوب بھیگ جائے اور پانی بہنے لگے پھر اسے نچوڑدیا جائے اسی طرح تیسری مرتبہ کریں، ہرمرتبہ نچوڑنے سے پہلے تین مرتبہ پانی بہانا ضروری نہیں؛ بلکہ کپڑا خوب بھیگ جائے پھر اسے مل کر نچوڑدیا جائے کافی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند