• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 602800

    عنوان:

    جس كپڑے پر منی لگ كر سوكھ گئی اس كپڑے سے دوسرا كپڑا لگ جائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کے ایک کپرا جس پر ناپاکی لگی ہے جیسے (نائت فالت منی خارج ہو گء) اور وہ سوکھ گئی تو وہ کپرا جس پر ناپاکی لگی ہے وہ کیسی دوسرے کپرے پر لگ جائے تو کیا دوسرا کپرا بھی ناپاک ہو جائے گا، وہ کپرا یا وہ اشیاء جس پر ناپاکی لگی ہو اور وہ سکھ جائے تو اس کی احسیت کیا ہے ، برائے مہربانی حدیث کی روشنی میں مدلدل جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 578-409/B=06/1442

     جب کپڑے پر منی لگ کر سوکھ گئی اور وہ ناپاک کپڑا کسی دوسرے پاک کپڑے سے لگ جائے یا اس پر رکھ دیا جائے تو دوسرا پاک کپڑا ناپاک نہیں ہوگا، کیونکہ سوکھ جانے کی وجہ سے دوسرے کپڑے میں منی نہیں لگی، اس لئے دوسرا پاک رہے گا۔ جب دوسرے کپڑے میں نجاست نہیں لگی تو دوسرے کپڑے کے ناپاک ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند