• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 159085

    عنوان: معذور کے لیے غسل حکم

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام مسئلہ ہذا کے سلسلہ میں؟ ایک شخص کو احتلام ہوا لیکن اس کی طبیعت ناساز ہے تو اس کے لیے غسل کا کیا حکم ہے کیا وہ شخص غسل کرے گا؟

    جواب نمبر: 159085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:743-628/L=6/1439

    اگر دیندار طبیبِ حاذق کے کہنے یا غالب گمان ہو کہ غسل کرنے(خواہ گرم پانی سے کیوں نہ ہو) کی صورت میں آدمی مریض ہوجائے گا یا مرض میں اضافہ ہوجائے گا تو اس کے لیے غسل کی جگہ تیمم کرنے کی گنجائش ہوگی۔من عجز عن استعمال الماء لمرض یشتد أو یمتد بغلبة ظن أو قول حاذق مسلم ․․․تیمم کما فی التنویر وشرحہ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند