• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 11410

    عنوان:

    (۱)اگر کسی کو کلمہ طیبہ پڑھ کر بخشنا ہو تو پورا کلمہ پڑھنا چاہیے یا صرف کلمہ کا پہلا حصہ؟ (۲)میں پروجیکٹ لائن میں کام کرتا ہوں جہاں بیت الخلاء کی بہت پریشانی رہتی ہے اگر بیت الخلاء ہوتے بھی ہیں تو بہت گندے ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں کپڑے بچاکر کھڑے ہوکر پیشاب کرنا پڑتا ہے اس لیے میں انڈر ویئر کا استعمال بھی کرتا ہوں تاکہ کپڑے ناپاک نہ ہوں۔ کیا مجبوری کی حالت میں ایسا کرسکتے ہیں؟ (۳)جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے یا سنت موٴکدہ؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11410

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 628=525/د

    (۱) دونوں طرح درست ہے، بالعموم معمول لا الٰہ الا اللہ پڑھنے کا ہے، لیکن ۸-۱۰ مرتبہ کے بعد محمد رسول اللہ بھی کہہ لینا چاہیے۔

    (۲) ایسی مجبوری میں ناپاکی سے بچنے کے لیے کھڑے ہوکر پیشاب کرلینے کی گنجائش ہے۔

    (۳) سنت موٴکدہ حکماً واجب کے درجہ میں ہے اس لیے اسے سنت موٴکدہ بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس کا ثبوت سنت سے تاکیداً ہوا ہے اورواجب بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ یہ واجب کے حکم میں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند