• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 67473

    عنوان: تہجد کے لیے کیے گئے وضو سے فجر کی نماز پڑھنا؟

    سوال: مجھے کسی نے بتایا کہ تہجد کے لیے کیا گیا وضو فجرکی نماز کے لیے درست نہیں رہتا(اگر چہ وضو نہ ٹوٹے)اور تازہ وضو کرنا ضروری ہے، تو کیا یہ بات درست ہے؟اگر ہاں تو کیا مجھے فجر کی پڑھی ہوئی نمازیں دہرانی ہوگی ؟

    جواب نمبر: 67473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 786-720/D=11/1437

    یہ مسئلہ جس شخص نے آپ کو بتلایا صحیح نہیں بتلایا، ایک مرتبہ وضو کرنے کے بعد جب تک وہ ٹوٹے نہ تو اس سے نماز وغیرہ پڑھتے رہیں چاہے جتنی نمازوں کے وقت آتے رہیں، لہذا تہجد کے وضو سے فجر کی نماز پڑھنا جائز ہے، تازہ وضو کرنا ضروری ہرگز نہیں ہے۔ پس آپ نے تہجد کے وضو سے جو فجر کی نمازیں پڑھی ہیں وہ سب درست ہوگئیں دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند