عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 35379
جواب نمبر: 35379
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1988=442-12/1432 ”زمین میں جمادی گئی ہو“ اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اس میں پانی جذب بھی ہوتا ہو جیسے کچی پکی اینٹ اور چونا پتھر سے مراد وہ کھردار پتھر ہے جو پانی کو جذب کرتا ہو، چکنا پتھر جیسے سنگ مرمر ٹائلس تو اسے دھوکر صاف کرنا ضروری ہے، محض سوکھنے سے پاک نہیں ہوگا۔ ”قال في الشامي: فقلنا (الحجر) إذا کان خشنًا فہو في حکم الأرض لأنہ یتشرب النجاسة وإن کان أملس فہو فی حکم غیرہا لأنہ لا یتشرب النجاسة“ (شامي: ۲۲۸) سیمنٹ کے فرش کو بھی اس وقت دھونا ضروری ہوگا، جب خالص سیمنٹ لگاکر اوپر سے خوب چکنا کردیا گیا ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند