• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 25558

    عنوان: پیشاب کرتے وقت مجھ کو ایسا لگتا ہے کہ شاید کچھ قطرے یا بخارات بیت الخلائسے ٹکرا کر کپڑوں پر یا ران پر لگے ہیں جن کے بارے میں مجھ کو صحیح پتہ نہیں۔ تو مجھ کو کافی پریشانی ہوتی ہے کہ قطرے لگے ہیں یا نہیں اور مجھ کو نفسیاتی طور پر پریشانی ہوتی ہے۔ کیا میں پاک ہوں یا نہیں؟

    سوال: پیشاب کرتے وقت مجھ کو ایسا لگتا ہے کہ شاید کچھ قطرے یا بخارات بیت الخلائسے ٹکرا کر کپڑوں پر یا ران پر لگے ہیں جن کے بارے میں مجھ کو صحیح پتہ نہیں۔ تو مجھ کو کافی پریشانی ہوتی ہے کہ قطرے لگے ہیں یا نہیں اور مجھ کو نفسیاتی طور پر پریشانی ہوتی ہے۔ کیا میں پاک ہوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 25558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2312=715-10/1431

    بالیقین یا بظن غالب یہ معلوم ہوجائے کہ پیشاب کے قطرات کپڑے یا ران وغیرہ پر لگ گئے ہیں تب تو ناپاک ہونے کا حکم ہوگا اور محض شک یا وسوسہ کی وجہ سے نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند