• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 38579

    عنوان: کیا مشت زنی کے بعد غسل فرض ہے؟

    سوال: کیا مشت زنی کے بعد غسل فرض ہے؟

    جواب نمبر: 38579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 905-743/B=6/1433 شہوت کے ساتھ جب منی خارج ہو تو اس کی وجہ سے غسل واجب ہوجاتا ہے، مشت زنی کرنے کی صورت میں بھی شہوت کے ساتھ کودتی ہوئی منی نکلتی ہے اس لیے اس سے غسل واجب ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند