• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 69287

    عنوان: اگر ریح نکل جائے ، محسوس ہوجائے ، مگر نہ ہی آواز آئی نہ اسکی بو،تو کیا اس سے وضو جاتا رہے گا؟

    سوال: اگر ریح نکل جائے ، محسوس ہوجائے ، مگر نہ ہی آواز آئی نہ اسکی بو،تو کیا اس سے وضو جاتا رہے گا؟

    جواب نمبر: 69287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 829-829/B=11/1437 اصل چیز یقین ہے یعنی ریح خارج ہونے کا مطلب جب یقین ہوجائے اب وہ یقین کبھی احساس سے ہوجاتا ہے، کبھی آواز سے ہوتا ہے اور کبھی بدبو سے ہوتا ہے غرض جس طرح سے بھی ریح خارج ہونے کا یقین ہوجائے وضو ٹوٹ جائے گا۔ اور اگر یقین نہیں ہوا محض شک و شبہ ہوا تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند