• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 146965

    عنوان: پٹرولیم جیلی لگا کر وضو ہوگا یا نہیں؟

    سوال: کیا سردی سے جلد کو پھٹنے سے بچانے کے لئے پیٹرولیم جیلی استعمال کر سکتے ہیں؟ پیٹرولیم جیلی لگانے کے بعد اُس پر وضو کرنے سے وضو ہو تا ہے یا نہیں ؟اگر نہیں ہو تا توکیا پیٹرولیم جیلی کو صاف کرکے مثلاً صابن وغیرہ لگا کر صاف کر کے پھر وضوکیا جائے ؟

    جواب نمبر: 146965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 303-271/B=3/1438

     

    عموماً چند گھنٹوں کے بعد وائسلین سوکھ جاتی ہے یا بدن میں جذب ہو جاتی ہے، اس پر وضو کرنے سے وضو ہوجاتا ہے، پانی کو بار بار ہاتھ سے مل دیا جائے تو پانی اعضاء تک پہنچ جاتا ہے، احتیاطاً آپ پہلے صابن سے صاف کرکے وضو کرنا چاہیں تو یہ بہتر طریقہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند