• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 36152

    عنوان: ناپاک کپڑے کیسے دھویں

    سوال: بہشتی زیورمیں میں نے پڑھا ہے کہ ناپاک کپڑوں کو ۳ بار دھونا چاہئے اور تیسری بار پوری طاقت سے نچوڑ دیا جائے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ ناپاک کپڑے کو اگر ایک بالٹی میں سرف غیرہ سے جو دھویا جاتا ہے اور ایک بار دھونیا تو کیا دوبارہ اسے نچوڑنے کی ضرورت ہے؟ پہلی بار کپڑے دھونے کے بعد بالٹی سے ایک ایک کپڑا نکال کر نچود سکتے ہے؟ یا سارے کپڑے ایک ساتھ نکالنے پڑیں گے؟ مہربانی کرکے ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا تفصیلی طریقہ باتیں۔

    جواب نمبر: 36152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 150=70-2/1433 جی ہاں ناپاک کپڑا جب ایک بار سرف وغیرہ سے دھویا جائے تو اس کو تین بار پاک صاف پانی میں ڈالا جائے اور ہربار نچوڑلیا جائے، بالٹی سے ایک ایک کپڑا نکال کر نچوڑسکتے ہیں، ناپاک کپڑے کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ پانی ڈال کر دھویا جائے اور ہرمرتبہ نچوڑا جائے کہ قطرہ ٹپکنا بند ہوجائے تو کپڑا پاک ہوجائے گا۔ وقدر بعسل وعصر ثلاثاً فیما یعصر مبالغًا بحیث لا یقطر ولو کان لو عصرہ غیرہ قطر (شامي: ۱/۵۴۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند