• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 150023

    عنوان: وضو کے لیے واش بیسن میں پیر دھلنے پر اعتراض ہو تو کیا کریں؟

    سوال: میں نوئیڈا میں ایک دفتر میں کام کرتا ہوں، یہاں کا ماحول ایسا ہے کہ نماز کے لیے وضو کرتے ہوئے جب پیر واش بیسن میں دھلتے ہیں تو لوگ اعتراض کرتے ہیں اور یہاں پر ایسا کوئی اور مکمل انتظام نہیں ہے کہ کہیں اور وضو کرسکیں ، واش روم میں بہت گندگی ہوتی ہے تو وہاں پر وضو کر نہیں سکتے، مجبوراً واش بیسن میں ہی وضو کرنا ہوتا ہے، اور لوگوں کو واش بیسن میں پیر دھلنے کے اعتراض سے سمجھ نہیں آتا ہے کہ کیا کریں؟ مہربانی کرکے راستہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 150023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 703-661/B=7/1438

    یہ محض خیال اور وہم کی بات ہے، منہ سے تو گندگی اور بدبو اس واش بیسن میں کلی کے وقت نکلتی ہے اس میں ناک بھی صاف کرتے ہیں اس میں بھی گندگی نکلتی ہے اسے وہ لوگ برا نہیں سمجھتے اور پاوٴں دھونے کو اس میں برا سمجھتے ہیں جب کہ آج کر اکثر لوگ موزے بھی پہنے رہتے ہیں، ان کے پاوٴں پاک وصاف رہتے ہیں۔ بہرحال لوگ اگر اعتراض کرتے ہیں تو آپ اپنے ساتھ ایک مگھا رکھ لیں اور پاوٴں اس میں پانی لے کر دھولیا کریں۔

    -------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ اگر آپ آفس کے اوقات میں خفین (چمڑے کے موزوں) کا استعمال کیا کریں تو یہ زیادہ آسان صورت ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند