• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 10666

    عنوان:

    میرے ایک چچا جن کی عمر 70سال سے زائد ہے ان کے ذمہ بہت ساری قضا نمازیں اور روزے ہیں۔ اب وہ بستر پر پڑگئے ہیں، چلنے پھرنے کے قابل نہیں ہیں اورپیشاب پر کنٹرول نہیں ہے۔ پیشاب کی ایک تھیلی ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہے۔ حال میں انھوں نے مجھ سے کہا کہ پانچ وقت کی نمازیں اداکرنا چاہتے ہیں۔کیا آپ اس بارے میں کوئی طریقہ بتاسکتے ہیں کہ وہ غسل کیسے کریں گے، جیسا کہ پیشاب کی تھیلی ہمیشہ ان کے ساتھ لگی رہتی ہے، او روہ کس طرح سے نماز اداکریں گے؟ او رذکر کیسے کریں گے تاکہ وہ توبہ کرسکیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 262=236/ ب

    اگر وضو کرسکتے ہیں تو ہرنماز کے وقت تازہ وضو کرکے اسی حالت میں نماز پڑھ لیا کریں۔ پیشاب کی تھیلی کے ساتھ بھی ان کی نماز صحیح ہوجائے گی، کیونکہ وہ معذور کے حکم میں ہیں، نماز کے وقت تھیلی الگ رکھ لیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند