• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3058

    عنوان:

    تین اوقات میں نماز پڑھنا مکروہ ہے‏، ایک سورج طلوع ہوتے وقت دوسرا غروب ہوتے وقت‏، تیسرا کون سا وقت ہے؟

    سوال:

    میں سعودی عرب سے اکرام ہوں۔ میں یہ پوچھنا چاہتاں کہ تین وقت ایسے ہیں جن میں نماز پڑھنا یا سجدہ کرنا جائز نہیں ہے، مجھے دو وقت تو معلوم ہے، ایک سورج نکلتے وقت اور دوسرا سورج غروب ہوتے وقت۔ میں نے سناہے کہ سورج ڈھلتے کے وقت بھی نماز پڑھنا یا سجدہ کرنا جائز نہیں اور یہی تیسر ا وقت ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ سورج ڈھلتے وقت یعنی کتنے بجے سے کتنے بجے تک نماز نہیں پڑھنی چاہئے؟ براہ کرم، وقت کے حساب سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 3058

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 197/ ج= 193/ ج

     

    تیسرا وقت جس نماز پڑھنا اور سجدہٴ تلاوت کرنا مکروہ ہے وہ سورج کے استواء (یعنی نصف النہار کا) وقت ہے۔ جب استواء کے بعد سورج ڈھلنا شروع ہوجائے تو نماز پڑھنا درست ہوجاتا ہے۔ استواء سے 5 سے 7 منٹ تک رہتا ہے، حتیاطاً دس منٹ تک انتظار کرلینا چاہیے۔ وقتِ استواء موسم اوردن کے چھوٹے بڑے ہونے کے اعتبار سے بدلتا رہتا ہے۔ جنتری دیکھ کر اسے معلوم کرلیا کریں ة ولو علی جنازة وسجدة تلاوة مع شروع واستواء وغروب (الشامي، ط زکریا ج۲، ص:۳۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند