• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29183

    عنوان: کیا امام کے پیچھے نماز میں آخری قعدہ میں التحیات پڑھنا ضروری ہے؟ اگر امام سلام پھیر دے اور اس وقت تک التحیات مقتدی کا پڑھنا نہیں ہوا تو کیا مقتدی بھی سلام پھیر دے یا مکمل کرنے کے بعد سلام پھیرے؟

    سوال: کیا امام کے پیچھے نماز میں آخری قعدہ میں التحیات پڑھنا ضروری ہے؟ اگر امام سلام پھیر دے اور اس وقت تک التحیات مقتدی کا پڑھنا نہیں ہوا تو کیا مقتدی بھی سلام پھیر دے یا مکمل کرنے کے بعد سلام پھیرے؟

    جواب نمبر: 29183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 237=8-2/1432

    جی ہاں قعدہ اخیرہ میں مقتدی کو بھی التحیات پوری پڑھنا ضروری ہے، اگر التحیات پوری نہیں ہوئی حتی کہ امام نے سلام پھیردیا تو بھی التحیات پوری کرکے یہ سلام پھیرے۔ ہاں درود شریف یا دعا کا کچھ حصہ رہ جائے تو اسے چھوڑدے اور امام کی متابعت میں سلام پھیردے۔ ہکذا في الشامي والدر۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند