• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608893

    عنوان: فرض یا نفل نماز میں سورہ فاتحہ اور سورت کے بعد مزید کچھ پڑھنا

    سوال:

    آپ بتا سکتے ہیں کے نماز کی کسی بھی رَکْعَت میں سورہ فاتحہ اور کوئی سورة پڑھنے کے بعد کچھ اور پڑھنا جائز ہے کہ نہیں ؟ مطلب کوئی تسبیح کوئی مزید سورت، جو طریقہ بچپن سے بتایا گیا اور سکھایا گیا اس میں ایڈیشن(کچھ اضافہ کرنا) کہیں بھی نہیں بتائی نہیں گئی اگر کوئی پڑھتا ہے تو کیا جائز ہے ؟

    سوال صرف فرض کا نہیں پوری نماز کا ہے نوافل کو لے کے بھی جو کے موکدہ ہوں یا نہ ہوں؟

    جواب نمبر: 608893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 366-445/H-Mulhaqa=8/1443

     فرض یا نفل نماز میں سورہ فاتحہ اور ضم سورة کے بعد مزید کوئی سورت یا تسبیح پڑھنا جائز ہے،یعنی: اس صورت میں نماز فاسد نہیں ہوگی اور نہ سجدہ سہو واجب ہوگا؛ البتہ فرض نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد صرف ایک سورت پڑھنی چاہیے، اور صلاة التسبیح کے علاوہ دیگر نوافل میں قراء ت کے بعد تسبیح نہیں پڑھنی چاہیے، اور رکوع اور سجدہ میں جو تسبیح پڑھی جاتی ہے ، وہ انفرادی نوافل میں تین سے زیادہ: پانچ، سات، نو، گیارہ یا اس سے زیادہ مرتبہ (طاق عدد کی رعایت کے ساتھ)پڑھی جاسکتی ہے


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند