• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62443

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ میں ساری اور پیٹی کوٹ (سایہ) ( جو ساری کے اندر پہنی جاتی ہے ) بغیر زیر لِباس جیسے پنتی یا پاجامہ مگر پورا ستر ڈھک کے نماز ادا کرسکتی ہوں ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں ساری اور پیٹی کوٹ (سایہ) ( جو ساری کے اندر پہنی جاتی ہے ) بغیر زیر لِباس جیسے پنتی یا پاجامہ مگر پورا ستر ڈھک کے نماز ادا کرسکتی ہوں ؟

    جواب نمبر: 62443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 99-91/N=2/1437-U جیسے مرد حضرات لنگی پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں اگرچہ اندر انڈر ویئر وغیرہ نہ ہو، اسی طرح عورتیں بھی سوال میں مذکور لباس میں نماز پڑھ سکتی ہیں بشرطیکہ تمام ضروری ستر چھپ جائے، پیٹ، پیٹھ وغیرہ کھلی ہوئی نہ ہو، والشرط سترھا عن روٴیة غیرہ من الجوانب لا من الأسفل (درمختار وشامی ۲: ۸۳، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)، البتہ جن علاقوں میں ساڑی اور پیٹی کوٹ غیر مسلم عورتوں کا لباس ہے، وہاں مسلمان عورتوں کو یہ لباس نہیں پہننا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند