• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606036

    عنوان:

    نماز کے بعد امام چہرہ مقتدیوں کی طرف نہ کرے تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    نماز کے بعد امام اگر چہرہ مقتدیوں کی طرف نہ کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 606036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 42-35/H=01/1443

     ظہر، مغرب، عشاء اور جمعہ کے سلام فرض کے بعد مختصر دعاء کرکے سنت کی ادئیگی کا حکم ہے اِس لئے امام قبلہ رخ ہی دعاء کرلیتے ہیں، فجر و عصر کے بعد چونکہ سنت نہیں اس لئے تسبیح دعاء کے وقت چہرہ مقتدیوں کی طرف کرلے یا دائیں بائیں جانب رخ کرلیں، سب درست ہے۔ بدائع الصنائع رد المحتار وغیرہ میں تفصیل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند