• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69655

    عنوان: رمضان کے بعد سے میری فجر کی نماز چھوٹ رہی ہے میں کیا کروں؟

    سوال: مولانا آپ سے گذارش ہے کہ مجھے راہ دکھائیں کہ رمضان کے بعد سے میری فجر کی نماز چھوٹ رہی ہے، اس وجہ سے میں بہت پریشان ہوں کہ کہیں مجھ سے کبیرہ گناہ تو نہیں ہوا؟میں کیا کروں کہ مجھے میری فجر کی نماز ملے؟ جزاک اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 69655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1028-995/Sd=1/1438

    اسلام میں نماز پڑھنے کی بہت تاکید آئی ہے، نماز اسلام کا بڑا رکن ہے، آپ ہمت سے کام لیں، نماز کی پابندی پر احادیث میں جو انعامات کا وعدہ کیا گیا ہے، اسی طرح نماز نہ پڑھنے پر احادیث میں جو وعیدیں آئی ہیں، اُن کو پڑھ کر یا سن کر دل میں استحضار پیدا کریں، وعدے اور وعید کے استحضار سے انشاء اللہ نماز پڑھنا آسان ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند