• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168451

    عنوان: كیا نفل نماز جماعت سے پڑھ سكتے ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم نفل نماز جماعت سے پڑھ سکتے ہیں؟ جبکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ نفل نماز انفرادی پڑھنی چاہئے؟ یہ سوال میں اس لیے کررہاہوں کیوں کہ جب آپ رمضان میں عمرہ پہ جاتے ہیں تو وہاں پر شبینہ کی نماز جو کہ نفل ہے،جماعت سے پڑھتے ہیں ، میں حنفی ہوں ، کیا میں اس جماعت سے شبینہ نفل نماز پڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 168451

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 588-523/M=06/1440

    تراویح، استسقاء، اور خسوف کی نمازیں، جماعت سے ثابت ہیں، ان کے علاوہ دیگر نوافل میں جماعت مشروع نہیں، پس جن نوافل میں جماعت ثابت نہیں ہے اُن کو عند الاحناف تداعی کے طریقے پر جماعت سے ادا کرنا جس میں چار یا ا س سے زائد مقتدی ہوں مکروہ ہے ا س لئے تہجد و دیگر نفل نماز انفراداً پڑھنی چاہئے، شبینہ سے مراد اگر تراویح کے علاوہ نفل نماز ہے تو اس کی جماعت میں شریک نہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند