• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46823

    عنوان: قضا نمازوں کا حساب اور تیسری ہا چوتھی رکعتوں میں سورہ

    سوال: تیرہ سال کی قضا نمازوں کا حساب کیسے لگایا جا سکتا ہے، جبکہ وقتأ فوقتأ کچھ نمازیں ادا بھی کی گئی ہوں؟ اور یا رکعتوں کی قضا نمازوں میں تیسری یا چوتھی رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورة پڑھی جائیگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 46823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1044-796/D=10/1434 اس کا حساب تخمینہ اور اوسط کے ذریعہ لگایا جائے گا، اس طریقے پر آپ ایک مرتبہ حساب کرلیں، پھر آہستہ آہستہ ادا کرتے ہیں۔ تیرہ سال میں مثلاً ۳ سال ایسے مان لیں جن میں ایک وقت بھی نہیں پڑھی تو تین سا ل کی مکمل نمازیں ہیں، پھر پانچ سال ایسے مان لیں جن میں اوسطاً دو وقت کی پڑھی ہوگی ۳ وقت کی قضا ہوئی ہوگی۔ اس طرح یہ تین سال ہوگئے (گویا دوسال آپ نے پڑھی ۳ سال چھوڑی) پھر ۵ سال ایسے مانیں جن میں ۴ وقت پڑھی ہوگی ایک وقت چھوٹی ہوگی اس طرح ایک سال یہ ہوگئے کل سات سال کی نمازیں آپ کو پڑھنی ہیں بطور مثال یہ حساب تخمینہ اور اوسط سے نکالا گیا ہے آپ اسی طرح تخمینہ اوراوسط سے اپنا حساب نکال لیں۔ (۲) سورہٴ فاتحہ کے ساتھ سورہ نہ پڑھیں (تیسری چوتھی رکعت میں)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند