• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168377

    عنوان: كیا قضائے عمری اس طرح كرسكتے ہیں كہ پہلے ساری فجر ادا كرلیں پھر ظہر عصر وغیرہ

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا قضائے عمری ہم اس طرح سے پڑھ سکتے ہیں؟ ایک دن میں صرف فجر نماز کی قضائے عمری اداکرلیں اور جب فجرکی نمازیں ختم ہوجائیں تو ظہر کی نمازیں پڑھیں اور پھر عصر، مغرب اور پھر عشااور وتر کی نمازیں اداکرلیں؟

    جواب نمبر: 168377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 573-520/M=06/1440

    اگر فوت شدہ نمازیں چھ سے زائد ہیں تو وہ کثیر ہیں اور کثیر فائتہ نمازوں کی قضاء میں ترتیب لازم نہیں اس لئے مذکورہ طریقے پر قضاء عمری پڑھ سکتے ہیں، البتہ ترتیب وار ادا کریں تو اچھا ہے اور تعداد یاد نہ ہو تو اس طرح نیت کی جائے کہ میں فوت شدہ نمازوں میں سب سے پہلی یا سب سے آخری نماز پڑھتا ہوں۔ لا یسقط الترتیب إلا بفوت ست صلوات ، وصرح فی المحیط بأنہ ظاہر الروایة ، وصححہ الکافی (شامی) ، وفی الکافی: ومن قضی الفوائت ینوي أول ظہر علیہ أو آخر ظہر لہ علیہ احتیاطاً (ہندیہ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند