• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10892

    عنوان:

     امامت کرتے وقت کسی وجہ سے نماز فاسد ہوجائے تو امام کو کیا کرنا چاہیے؟ دعا میں یاد رکھیں۔

    سوال:

     امامت کرتے وقت کسی وجہ سے نماز فاسد ہوجائے تو امام کو کیا کرنا چاہیے؟ دعا میں یاد رکھیں۔

    جواب نمبر: 10892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 315=253/ھ

     

    ایک سلام پھیرکر نماز سے باہر ہوجائے اور دوبارہ نماز از سر نو تکبیر تحریمہ کہہ کر شروع کرے، ہکذا في باب إدراک الفریضة من کتاب الصلاة في الفتاویٰ رد المحتار، ج:۱، ص:۴۷۸، مطبوعہ نعمانیہ)

    نوٹ: نماز جس صورت میں فاسد ہوئی تھی اس کو پوری وضاحت سے لکھ کر دوبارہ معلوم کرلیں تو زیادہ اچھا ہے۔ (ھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند