عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 18649
کیا
عورت نا محرم مرد کے سامنے نماز نہیں پڑھ سکتی؟ اسی طرح کیا مرد اجنبیہ عورت کے
سامنے نماز نہیں پڑھ سکتا؟ برائے مہربانی محاذات کا مطلب بھی بتادیجیے؟
کیا
عورت نا محرم مرد کے سامنے نماز نہیں پڑھ سکتی؟ اسی طرح کیا مرد اجنبیہ عورت کے
سامنے نماز نہیں پڑھ سکتا؟ برائے مہربانی محاذات کا مطلب بھی بتادیجیے؟
جواب نمبر: 18649
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 101=97-2/1431
(۱) جی ہاں! پردہ کی رعایت کرتے ہوئے نماز پڑھ سکتی ہے۔
(۲) مرد بھی اجنبیہ عورت کے سامنے نماز پڑھ سکتا ہے، البتہ اس طور پر عبادت کرنا کہ مرد یا عورت کا چہرہ نمازی کی طرف ہو، مکروہ ہے۔
(۳) محاذات عورت کا مرد کے بغل میں کھڑی ہوجانے کو کہتے ہیں، کچھ شرائط کے ساتھ اس سے مرد کی نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ ان شرائط کی تفصیل کتب فقہ، بہشتی زیور وغیرہ میں دیکھی جاسکتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند