• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33629

    عنوان: ضاد كا صحیح تلفظ

    سوال: حرف ”ض “ کا صحیح تلفظ کیا ہے؟اور اس کی ادائیگی میں معتبر طریقہ کیا ہے؟اور صحیح ’ ض ‘ کی آواز میں حرف ’ز‘ سے مشابہت پائی جاتی ہے یا ’د‘ مہملہ سے اور بجائے مشابہت ’ز‘ خالص یا خالص ’د‘ مہملہ مرققہ پڑھی جائے تو کونسی صورت میں نماز فاسد ہوگی ؟ اور عوام کے لئے کونسا تلفظ نماز کی صحت کے لیے ضروری یا بہتر ہے اور میں نے تجوید کیا ہے علمائے دیوبند(پاکستان)کے مدرسے میں انہوں نے تو کہا ہے کہ صحیح ادا کرنے کی صورت میں ’ز‘کی آواز نکلے گی؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 33629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1426=930-10/1432 ”ض“ مستقل حرف ہے اس کا مخرج حافہٴ لسان اور اضراس علیا ہے اس کی صفات مستقل ہیں، مجہورہ، مستطیلہ، رخوہ، ”ض“ کو ادا کرنے میں کوشش یہی کی جائے کہ اپنی پوری صفات کے ساتھ ادا ہو، اس کی ادائیگی میں قصدا ًدال، ذال، زاء یا ظاء کی مشابہت اختیار نہ کی جائے، ہاں ظا کے ساتھ صفت میں زیادہ اشتراک ہے، جہاں تک نماز کی صحت وفساد کا تعلق ہے تو یہ معنی کی صحت وفساد اور قدرت ادا پر موقوف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند