• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 14542

    عنوان:

    کیا ہم قصر میں ایک ساتھ ظہر اورعصر کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟ (۲)کیا ہم قصر میں مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم قصر میں ایک ساتھ ظہر اورعصر کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟ (۲)کیا ہم قصر میں مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 14542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1149=1179/م

    ظہر اور عصر ایک ساتھ ظہر کے وقت میں ادا کرنا جمع تقدیم ہے، اورمغرب وعشاء ایک ساتھ عشاء کے وقت میں پڑھنا جمع تاخیر ہے، یہ صرف حج کے موقع پر عرفات اور مزدلفہ میں پڑھنا ثابت ہے، اس کے علاوہ کسی بھی موقع پر دو نمازوں کو جمع کرکے پڑھنا جائز نہیں، نہ قصر میں نہ اتمام کی حالت میں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند