• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57482

    عنوان: میرے دوست کی بیوی ایک صحت مند عورت کی طرح نماز نہیں پڑھ سکتی ہے۔نماز پڑھتے وقت وہ کرسی پر بیٹھتی ہے اور میز پر جو اس کی کرسی کے سامنے رکھاہوا ہوتاہے سجدہ کرتی ہے، کیا نماز پڑھنے کا یہ درست طریقہ ہے؟ یا وہ کرسی پر بیٹھ کراشارے سے رکوع اور سجدہ کرکے نماز پڑھ سکتی ہے ؟

    سوال: میرے دوست کی بیوی ایک صحت مند عورت کی طرح نماز نہیں پڑھ سکتی ہے۔نماز پڑھتے وقت وہ کرسی پر بیٹھتی ہے اور میز پر جو اس کی کرسی کے سامنے رکھاہوا ہوتاہے سجدہ کرتی ہے، کیا نماز پڑھنے کا یہ درست طریقہ ہے؟ یا وہ کرسی پر بیٹھ کراشارے سے رکوع اور سجدہ کرکے نماز پڑھ سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 57482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 306-247/D=4/1436-U کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی قدرت نہ ہونے کی صورت میں یہ خاتون اگر زمین یا تخت پر بیٹھ کر نماز پڑھیں اور رکوع سجدہ بیٹھ کر کرلیں یعنی رکوع کے لیے تھوڑا جھکیں اور سجدہ حسب معمول زمین یا تخت پر کریں۔ اگر ایسا کرنے کی انھیں قدرت ہے تو اسی طرح نماز پڑھنا ضروریی ہے، کرسی پر پڑھنے سے ادا نہ ہوگی۔ اور اگر زمین یا تخت پر سجدہ کرنا ممکن نہ ہو تو اشارے سے رکوع سجدہ کریں۔ اوراگر زمین یا تخت پر بیٹھنا ہی ممکن نہ ہو دو زانو چار زانو کسی بھی طرح توپھر ایسی حالت میں کرسی پر اشارہ سے نماز ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند