• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47840

    عنوان: اگر مسافر مقیم امام کے پیچھے چارر کعات والی نماز پڑھ رہا تھا اور دوران نماز وضو ٹوٹ گیا تو مسافر كیا كرے؟

    سوال: پوچھنا یہ ہے کہ اگر مسافر مقیم امام کے پیچھے چارر کعات والی نماز پڑھ رہا تھا اور دوران نماز وضو ٹوٹ گیا جب وضو دوبارہ کیا تو نماز مکمل ہوچکی تھی ، اب یہ مسافر چار رکعت پڑھے گا یا دو رکعت اور اگر دو رکعت پڑھ لی تو دہرانا لازم ہے؟

    جواب نمبر: 47840

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1698-1395/B=1/1435-U مسافر کے اوپر قصر واجب ہے، اگر امام مقیم کے پیچھے پڑھے گا تو امام کی معیت کی وجہ سے وہ چار پڑھے گا، اگر نماز کے دوران اس کا وضو ٹوٹ گیا اور وضو کرکے دوبارہ اپنی نماز پڑھے گا تو وہ دو رکعت ہی پڑھے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند