• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152138

    عنوان: تراویح، وتر اور فرض کی نماز میں لاوٴڈ اسپیکر کا استعمال کیسا ہے؟

    سوال: تراویح، وتر اور فرض کی نماز اس لاوٴڈ اسپیکر پر پڑھنا کیسا ہے؟ ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ سحر کے وقت بار بار مائک سے وقت بتانا اور نعت پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 152138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 935-866/sd=9/1438

     (۱) ضرورت کے وقت تراویح، وتر اور فرض نماز لاوٴڈ اسپیکر پر پڑھنا درست ہے۔

    (۲) بار بار سحر کا وقت بتانا اور نعت پڑھنا مناسب طریقہ نہیں ہے ، اس میں لوگوں کی عبادت اور ضرورت میں خلل ہوتا ہے ، ایک دو بار ، بالخصوص ختم سحری سے کچھ پہلے یاد دہانی کرادینے میں مضائقہ نہیں، لیکن نعت پڑھنے کا طریقہ تو بالکل قابل ترک ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند