• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 27439

    عنوان: میں یہاں عمان میں نوکری کرنے آیاہوں، یہاں نماز کے طریقے بالکل الگ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر مسجد میں عشاء کی جماعت ہوگئی ہے تو کیا میں اسی مسجد میں دوسری جماعت جو 2-4/ لوگ مل کر بناتے ہیں کرکے نماز پڑھ سکتاہوں؟ 
    (۲) امام اگر چھوٹی داڑھی رکھے یا رکھے ہی نہیں تو اس کے پیچھے نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ 
    (۳) یہاں پر میں جن مسجدوں میں گیا وہاں الحمد پڑھنے کے بعد لوگ شائد کوئی دعا پڑھتے ہیں ، امام مقتدی دونوں کچھ دیر خاموش رہتے ہیں پھر سورة ملاتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے؟
    (۴) تکبیربھی امام خود دیتے ہیں ایک بار ہی دہراتے نہیں جیساکہ ہندوستان میں ہوتاہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    سوال: میں یہاں عمان میں نوکری کرنے آیاہوں، یہاں نماز کے طریقے بالکل الگ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر مسجد میں عشاء کی جماعت ہوگئی ہے تو کیا میں اسی مسجد میں دوسری جماعت جو 2-4/ لوگ مل کر بناتے ہیں کرکے نماز پڑھ سکتاہوں؟ 
    (۲) امام اگر چھوٹی داڑھی رکھے یا رکھے ہی نہیں تو اس کے پیچھے نماز ہوجائے گی یا (۳) یہاں پر میں جن مسجدوں میں گیا وہاں الحمد پڑھنے کے بعد لوگ شائد کوئی دعا پڑھتے ہیں ، امام مقتدی دونوں کچھ دیر خاموش رہتے ہیں پھر سورة ملاتے ہیں تو کیا یہ صحیح ہے؟
    (۴) تکبیربھی امام خود دیتے ہیں ایک بار ہی دہراتے نہیں جیساکہ ہندوستان میں ہوتاہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    نہیں؟ 

    جواب نمبر: 27439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2699=1087-12/1431

    (۱) جماعتِ ثانیہ مکروہ ہے،ایسے موقعہ پر تنہا پڑھ لیا کریں۔
    (۲) مکروہ تحریمی ہوتی ہے۔
    (۳) ان کے مسلک میں درست ہے، ہمارے نزدیک دلائل سے یہی راجح ہے کہ امام سورہٴ فاتحہ سے فارغ ہوکر متصلاً سورت ملالے۔
    (۴) ان کے مسلک کے لحاظ سے سے صحیح ہے، آپ کے حق میں بہتر یہ ہے کہ وہاں اپنے یعنی حنفی مسلک سے تعلق رکھنے والے حضرات ہوں گے ان سے رابطہ رکھیں اور جس مسجد میں وہ نماز پڑھتے ہوں اس میں پڑھ لیا کریں۔ اس کی کوشش کریں گے تو ان شاء اللہ کامیابی ہوگی تاکہ نماز یکسوئی اور طمانینت قلب کے ساتھ اداء ہوسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند