عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 153420
جواب نمبر: 15342001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1100-908/D=11/1438
نماز کی حالت میں بائیں ہاتھ سے موبائل آف کرنے کا عمل بظاہر عمل قلیل ہے جو کہ مفسد صلاة نہیں؛ اس لیے نماز درست ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے دعا کے سلسلے میں آپ کا فتو ی پڑھا ، اس سے اب تک یہ معلوم ہو سکا کہ دعا نماز کا مغز ہے۔ تمام مسلمانوں کی عام پریشانی کے باعث ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فرض نماز کے بعد دعا کرنا کیساہے؟امام جب دعا کرتے ہیں تو ہر ایک اس پر آمین کہتا ہے۔ دوسرے ملکوں میں کیا ہوتاہے ، ہمیں یہ معلوم نہیں ، لیکن پاکستان میں ہر جگہ فرض نماز کے بعد ہم امام کی دعا کے منتظر رہتے ہیں اور پھر سنت و نفل پڑھتے ہیں۔ جمعہ کی فرض نما ز کے بعد بھی یہی ہوتاہے کہ ہم امام کی دعا کا انتظارکرتے ہیں نیز جمعہ کی ۱۴/ رکعات پوری کرنے کے بعد بھی امام کی دعا کا انتظار کرتے ہیں۔ کناڈاآنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ یہاں کے لوگ فرض نماز کے بعدکچھ لوگ امام کی دعا کا انتظار کر تے ہیں اور کچھ لوگ بقیہ نماز اداکرتے ہیں۔ میں نے محسوس کیا امام حضرات بھی اس سلسلے میں تذبذب میں ہیں۔ عالمی سطح پر اس مسئلہ کے حل کے لیے اتفاق رائے سے کام لیا جانا چاہئے۔
462 مناظرمیں دبئی میں رہتا ہوں۔ یہاں عام طور پر
لوگ بغیر ٹوپی کے نماز ادا کرتے ہیں، پینٹ یا پائجامہ خاص طور سے ٹخنے کے نیچے تک
رکھتے ہیں،یہاں تک کہ نماز میں بھی اوپر نہیں اٹھاتے۔ بغیر داڑھی والا امام (یعنی
کلین شیو لڑکے) ہزاروں کی تعداد والے مقتدی کو نماز جمعہ پڑھاتے ہیں۔ کیا آپ ان تینوں
کے فضائل اور سنت کے مطابق نہ رہنے کی وعید ارسال فرماسکتے ہیں؟
میں پوچھنا چاہتاہوں کہ نماز میں امام صاحب ایک رکوع سے دوسرے رکوع میں جاتے ہوئے تو تکبیرات کہتے ہیں، لیکن اس میں عام طورپر یہ ہوتاہے کہ قومہ سے سجدے میں جاتے ہوئے اسی طرح سجدہ سے قیام میں جاتے ہوئے جو تکبیر کہی جاتی ہے، وہ نسبتا تھوڑی لمبی ہوجاتی ہے اور اس میں لفظ اللہ کا جو لام ہے وہ ایک الف کے بجائے دو2یا 2.5 الف کے برابرکھینچ جاتاہے۔ ہمارے یہاں کچھ لوگ اس کو بہت غلط کہتے ہیں ، ان کا کہناہے کہ سجدہ سے قیام کی طرف جاتے ہوئے بھی تکبیر اتنی ہی چھوٹی ہونی چاہئے جتنی سجدے سے جلسے میں آنے کی اور جلسے سجدے میں جانے کی ہوتی ہے ۔ ہمارے یہاں اس بات کی وجہ سے بہت اختلاف ہورہاہے ۔ براہ کرم، ہماری رہ نمائی فرمائیں۔
867 مناظر