• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29691

    عنوان: اگر ہم جماعت سے نماز پڑھ رہے ہیں اور ہماری ایک رکعت نکل گئی ہے، اب جب ہم نے وہ رکعت پڑھی تو صرف سورة فاتحہ پڑھی اور ساتھ میں سورة یا آیت پڑھنا بھول گیا، یا قصداً چھوڑدی تو اس صورت میں نماز ہوگئی یا نہیں؟ کیا حکم ہے؟ 
    (۲) اگر ہم اپنی نماز پڑھ رہے ہیں اور فرض نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں یا چاروں رکعات میں قصداً یا سہواً سورة فاتحہ کے ساتھ سورة یا آیت بھی ملالی تو اب کیاحکم ہے؟سجدہ سہو یا نہیں؟
    (۳) اگر نماز کی حالت میں نماز تھوڑی پڑھ لی جائے تو کیسے توڑیں گے ، کیا کھڑے کھڑے سلام پھریں گے یا کیا صورت ہوگی؟جیسے نماز میں رکعت بھول گیا تو نیت کس طرح توڑیں؟ یا اگر وضو ٹوٹ گیا تو نیت کس طرح توڑیں؟ براہ کرم، مفصل و مدلل جواب دیں۔
     (۴) نماز میں جب سجدے میں ہوتے ہیں تو پیروں کو زمین پر اگر نہ رکھیں تو کیا ہوگا؟

    سوال: اگر ہم جماعت سے نماز پڑھ رہے ہیں اور ہماری ایک رکعت نکل گئی ہے، اب جب ہم نے وہ رکعت پڑھی تو صرف سورة فاتحہ پڑھی اور ساتھ میں سورة یا آیت پڑھنا بھول گیا، یا قصداً چھوڑدی تو اس صورت میں نماز ہوگئی یا نہیں؟ کیا حکم (۲) اگر ہم اپنی نماز پڑھ رہے ہیں اور فرض نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں یا چاروں رکعات میں قصداً یا سہواً سورة فاتحہ کے ساتھ سورة یا آیت بھی ملالی تو اب کیاحکم ہے؟سجدہ سہو یا نہیں؟
    (۳) اگر نماز کی حالت میں نماز تھوڑی پڑھ لی جائے تو کیسے توڑیں گے ، کیا کھڑے کھڑے سلام پھریں گے یا کیا صورت ہوگی؟جیسے نماز میں رکعت بھول گیا تو نیت کس طرح توڑیں؟ یا اگر وضو ٹوٹ گیا تو نیت کس طرح توڑیں؟ براہ کرم، مفصل و مدلل جواب دیں۔
     (۴) نماز میں جب سجدے میں ہوتے ہیں تو پیروں کو زمین پر اگر نہ رکھیں تو کیا ہوگا؟

    ہے؟ 

    جواب نمبر: 29691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 284=198-3/1432

    (۱) سہواً چھوٹ جانے کی صورت میں نماز بکراہت ہوگئی البتہ عمداً چھوڑنے کی وجہ سے نماز فاسد ہوگئی دوبارہ اس نماز کا پڑھنا ضروری ہے۔
    (۲) فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے ساتھ سورت ملانے کی وجہ سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔
    (۳) منافی صلاة کوئی بھی عمل کرنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، کھڑے کھڑے ایک طرف سلام پھیردینے سے بھی آدمی نماز سے خارج ہوجاتا ہے۔
    (۴) نماز میں اگر دونوں پیر زمین پر نہ رہیں اور ایک رکن (تین تسبیح) کی مقدار اٹھے رہیں تو نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ ایک پیر اٹھارہے تو نماز ہوجاتی ہے البتہ بلا عذر ایسا کرنا مکروہ ہے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند