• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172786

    عنوان: ہاف آستین کپڑے میں عورت کا نماز پڑھنا

    سوال: کیا عورت ہاف آستین میں نماز پڑھ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 172786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1120-900/sn=12/1440

     نماز میں عورت پر ہاتھوں کو گٹے تک چھپانا شرعا ضروری ہے؛ لہذا ہاف آستین کپڑے میں نماز جائز نہ ہوگی؛ الا یہ کہ کوئی بڑا دوپٹہ وغیرہ اس طرح اوڑھ کر نماز پڑھے کہ رکوع سجدہ وغیرہ کے دوران کلائی وغیرہ ظاہر نہ ہو تو پھرنماز درست ہوجائے گی اگر چہ قمیص ہاف آستین پہنی ہوئی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند