• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33393

    عنوان: ایک گھر میں ۴ یا ۵ خاتون ہیں وہ سب الگ الگ نماز پڑھتی ہیں، تو کیا ان کو گھر میں ہی جماعت کرلینی چاہیے کہ ان میں سے ایک خاتون امام بنجایا کرے، یا ان کا الگ الگ ہی نماز پڑھنا بہتر ہے؟

    سوال: ایک گھر میں ۴ یا ۵ خاتون ہیں وہ سب الگ الگ نماز پڑھتی ہیں، تو کیا ان کو گھر میں ہی جماعت کرلینی چاہیے کہ ان میں سے ایک خاتون امام بنجایا کرے، یا ان کا الگ الگ ہی نماز پڑھنا بہتر ہے؟

    جواب نمبر: 33393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1510=922-8/1432 تنہا عورتوں کی جماعت کرنا جائز نہیں، صورت مسئولہ میں بھی یہی حکم ہے کہ تنہا تنہا نماز گھر میں اداء کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند