• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46215

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا غیر مسلم جو اسلام لانے کے بعد نماز روزے نہ رکھے تو کیا اس سے ملنے جلنے والے رشتہ داروں پر گناہ ہوگا؟ جب کہ بہت مسلمان بھی نماز روزے نہیں رکھتے ہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا غیر مسلم جو اسلام لانے کے بعد نماز روزے نہ رکھے تو کیا اس سے ملنے جلنے والے رشتہ داروں پر گناہ ہوگا؟ جب کہ بہت مسلمان بھی نماز روزے نہیں رکھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 46215

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1103-1102/M=10/1434 نومسلم اگر صوم وصلاة نہ کرے تواس سے ملنے جلنے والوں گو چأہیے کہ اسے سمجھائیں، طریقہ نماز سکھلائیں اور نماز کی پابندی کی تلقین کریں اوراصلاح، تعلیم اوردعوت کی غرض سے ملنا جلنا گناہ نہیں، ہاں اگر ملنے والے استطاعت کے باوجود اسے نکیر نہ کریں تو اس کا گناہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند