• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158999

    عنوان: کیاچاند گرہن کی نماز دوسری نمازوں سے مختلف ہے ؟

    سوال: بندہ یہ معلوم کرنا چاہ رہا ہے کہ کیاچاند گرہن کے موقع پر پڑھی جانے والی نما زدوسروں نمازوں سے مختلف ہے ؟ اور اگر کوئی فرق ہے تو اسے قرآن وحدیث کی روشنی میں واضح فرماکر ممنون ومشکورہوں۔

    جواب نمبر: 158999

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 612-556/M=6/1439

    چاند گرہن کی نماز دو رکعت تنہا تنہا پڑھی جاتی ہے اس نماز کا طریقہ دیگر نفلی نماز سے مختلف نہیں بلکہ اس کا طریقہ بھی وہی ہے کہ تکبیر تحریمہ کے بعد ثناء، تعوذتسمیہ پڑھ کر سورہٴ فاتحہ پڑھی جائے پھر کوئی سوت ملائی جائے پھر رکوع سجدہ کرکے ایک رکعت پوری کی جائے پھر دوسری رکعت میں سورہٴ فاتحہ اور سورہ ملاکر رکعت مکمل کی جائے اور سلام کے بعد لمبی دعا کی جائے اور بہتر ہے کہ قیام اور رکوع بھی لمبا کیا جائے اور گرہن ختم ہونے تک نماز، دعا میں مشغول رہا جائے یصلون رکعتین في خسوف القمر وحدانًا (ہندیہ: ۱/ ۱۵۳، زکریا قدیم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند