• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 15827

    عنوان:

    قضائے عمری کیا ہے، کیا اس کے بارے میں کوئی حدیث ہے؟ مردوں میں بلوغت کی کیا علامت ہے، کیوں کہ میں پندرہ سال کا ہوں اور پہلے نماز نہیں پڑھتا تھا اس لیے برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا یہ بلوغت کے لیے ضروری ہے، یابلوغ کی عمر دس سال ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1518=1519/1430/م

    فقہی مقالات موٴلفہ حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب حصہ چہارم میں ایک مقالہ بعنوان [قضائے عمری کی حقیقت] موجود ہے، اس کا مطالعہ فرمالیں، اس میں پوری تحقیق وتفصیل موجود ہے۔

    (۲) مردوں میں بلوغ کی علامت احتلام، انزال وغیرہ ہے، اگر پندرہ سال سے پہلے مذکورہ علامت ظاہر ہو تو اس کو بالغ سمجھا جائے گا، ورنہ پندرہ سال مکمل ہونے پر اسے شرعاً بالغ شمار کیا جائے گا اور بالغ ہونے پر نماز روزہ وغیرہ کی فرضیت عائد ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند