• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37531

    عنوان: بیوی اور شوہر کی نماز

    سوال: میں نے پوچھنا یہ ہے کہ بیوی شوہر کے پیچھے نماز کیسے پڑھے گی ؟ اگر شوہر سے بھی جماعت نکل گئی ہو اور کیا دونوں کو جماعت کا ثواب ملے گا یا کے شوہر کو مسجد جا کر ہی نماز پڑھنی چاہئیے جیسے اکثر فجر قضا ہو جاتی ہے جماعت سے پڑھنے سے ....

    جواب نمبر: 37531

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 416=346-4/1433 اگر کبھی فجر کی جماعت نکل گئی تو گھر آکر بیوی کو لے کر جماعت کرسکتا ہے، بیوی کو پیچھے کھڑا کرے اور خود آگے کھڑا ہوکر نماز پڑھائے تو درست ہے، جماعت کا ثواب حاصل ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند