• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173467

    عنوان: ’’امام كی آواز اچھی نہیں‘‘ كہنے سے نماز كا حكم؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر امام کے بارے میں کوئی کسی سے کہدے کہ امام صاحب کی آواز اچھی نہیں ہے ، تو کیا اس بات کے کہنے سے امام کے پیچھے نماز میں کوئی فرق پڑے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 173467

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 99-65/B=02/1441

    ”امام کی آواز اچھی نہیں ہے“ صرف اتنا کہہ دینے سے امام کی امامت میں کوئی فرق نہیں آتا جس طرح پہلے امام کے پیچھے نماز بلا کراہت درست تھی۔ اب بھی بلا کراہت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند