عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 611829
سوال : ۱۔ میرے استاد کلاس میں ہمیں بتا رہے تھے کہ دونوں سجدے کے درمیانی وقفے میں دعا مانگنا درست ہے۔
۲۔ اور جیسے ہم محبت میں اپنوں کے پیشانی کو یا علماء کرام کے ہاتھوں کو چومنا کیسا ہے؟
جواب نمبر: 61182910-May-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1104-930/B=10/1443
(1) نفل نماز كے اندر دونوں سجدوں كے درمیان وہی دعا مانگ سكتا ہے جو احادیث سے منقول ہیں جیسے اَللَّهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَوَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَبَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ. اُردو میں اپنی طرف سے كوئی دعا مانگنا جائز نہیں۔
(2) اپنے محترم ماں باپ، استاذ اور بڑے عالم كی پیشانی كو یا ہاتھ كو بوسہ دینے كی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
تراویح كی آخری دو ركعتوں میں پارہ عم كی سورتیں پڑھنے سے ترتیب میں كوئی فرق پڑے گا یا نہیں؟
2652 مناظرقبر پر چادر چڑھانے والے کے پیچھے نماز پڑھنا یا اس کی لڑکی سے نکاح کرنا ؟
1888 مناظرنماز فجر کی سنتوں کی قضا ہے یا نہیں؟ رہ نمائی فرمائیں۔
میری
تاریخ پیدائش 16.03.1980ہے۔ چودہ سال کی عمر میں بالغ ہوئی، نماز کی کبھی کوئی
ترتیب نہیں بناسکی، اب بہت پریشان ہوں۔ برائے کرم مجھے قضائے عمری کا طریقہ
بتادیجئے؟ میری دو بیٹیاں ہیں، دو بارپندرہ بیس دن کا نفاس تھا، ہر ماہ حیض صرف
چار پانچ دن ہوتا ہے۔ برائے کرم شمار کرکے بتادیں کہ کتنی اور کس طرح نماز ادا
کروں؟
ابھی موٴذن نماز کے لیے تکبیر کہہ ہی رہا ہے اور حی علی الصلوة کہتے ہوئے اللہ اکبر اللہ اکبر کہتا ہی ہے کہ فوراً ہی اس کے الفاظ کی ادائیگی کے بعد امام صاحب اللہ اکبر کہہ کر نیت باندھ لیتے ہیں۔ کیا موٴذن کے الفاظ ختم ہوتے ہی امام کا نیت باندھنا صحیح ہے؟
5143 مناظراقامہ کہتے ہوئیے حی علی الصلاة پر کھڑے ہونا کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ باحوالہ جواب دیں۔(۲) کیانماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ براہ کرم، دلیل کے ساتھ جوا ب دیں۔
3996 مناظرحضرت یہ بتادیجئے کہ جائے نماز کے اوپر اکثر کعبہ شریف یا مسجد نبوی (علیہ السلام) بنی ہوئی ہوتی ہے اوربے خیالی میں اس پر پیر پڑ جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں کیا کوئی گناہ صادر ہو جاتا ہے؟ اگر ہاں، تو اس کی تلافی کے لیے کیا کیا جائے گا؟ اگر نہیں، تو کیا اس طرح کی جائے نماز استعمال کرسکتے ہیں؟ (۲)کیا غیر مسلم (ہندو) کے ساتھ ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھاسکتے ہیں؟
5063 مناظر