• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 49436

    عنوان: میری ركعت چھوٹی تھی میں نے بھی امام كے ساتھ سلام پھیردیا تو اب كیا كریں؟

    سوال: میں حنفی ہوں میرا سوال ہے میں عشاء کی نماز کے لیے مسجد گیا تو جماعت کی ایک رکاعت ہوچکی تھی میں نے امام کے ساتھ تین رکاعت نماز ادا کیا جب امام صاحب نے چوتھی رکاعت سلام پھیرا تو میں نے بھی بھول سے امام کے ساتھ سلام پھیر دیا اور میں نے سلام پھیرنے کے باد کوی ایسا عمل نہیں کیا جس سے نماز فاسد ہو اب کیا کرنا چاہیے سجدہ سھو کے ساتھ ایک رکاعت ادا کرنا ہو گا یا نماز دھرا نا ہوگا تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 49436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1588-1047/L=1/1435-U اگر آپ امام کے سلام پھیرنے کے بعد سہوا ًسلام پھیردیں تو سجدہ سہو کے ساتھ نماز درست ہوجائے گی، اعادہ کی ضرورت نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند