• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609857

    عنوان:

    کتنی معذوری پر نماز معاف ہوجاتی ہے؟

     

    سوال: نماز کن حالات میں معاف ہے؟

    جواب نمبر: 609857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 859-786/B=08/1443

     جب آدمی اس درجہ معذور ہوجائے كہ نہ كھڑے ہوكر نماز پڑھ سكے نہ بیٹھ كر نہ ہی لیٹ كر نہ سركے اشارہ سے پڑھ سكے‏، اور اسی حالت میں اللہ كو پیارا ہوجائے تو اس سے نماز معاف ہوجاتی ہے۔ مزید تفصیل كے لئے اختری بہشتی زیور حصہ دوم‏، ص: 46‏، دیكھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند