• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 54151

    عنوان: میں بہار سے ہوں اور میں کویت میں ملازمت کرتاہوں۔ عصر کی نما ز یہاں 3:21 بجے ہوتی ہے جب کہ ہندوستان کے حساب سے 4:30 بعد عصر کا وقت شروع ہوتاہے ، کیا میں ان کے ساتھ نماز پڑھ سکتاہوں کہ نہیں؟

    سوال: میں بہار سے ہوں اور میں کویت میں ملازمت کرتاہوں۔ عصر کی نما ز یہاں 3:21 بجے ہوتی ہے جب کہ ہندوستان کے حساب سے 4:30 بعد عصر کا وقت شروع ہوتاہے ، کیا میں ان کے ساتھ نماز پڑھ سکتاہوں کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 54151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1216-1001/H=10/1435-U ہندوستان میں جب عصر کا وقت شروع ہوتا ہے اس وقت کویت میں ساڑھے چار بجے کے بعد کا وقت ہوتا ہے تو ایسی صورت میں (محتاط قول کی بنا پر) تین بج کر اکیس منٹ پر نماز عصر ادا کرنا درست نہیں، ایسی صورت میں آپ عصر کی نماز وہاں (کویت) کی جماعت سے علیحدہ ہوکر اداء کیا کریں اگر کچھ اور بھی رفقاء ہوں تو جماعت سے پڑھ لیا کریں، ورنہ تنہا وقت عصر شروع ہوجانے کے بعد پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند