عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 56456
جواب نمبر: 56456
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 59-82/L=1/1436-U غیر مقلد شخص اگر سلف صالحین بالخصوص ائمہ اربعہ کو برا بھلا نہ کہتا ہو، تقلید کے شرک کا قائل نہ ہو اور طہارت وصلاةکے ضروری مسائل میں مقتدیوں کی رعایت کرتا ہو تو ایسے شخص کی اقتداء میں نماز درست ہے، اورجو غیرمقلد سلف صالحین کو برا بھلا کہتا ہو، تقلید کے شرک کا قائل ہے اور طہارت وصلاة کے ضروری مسائل میں مقتدیوں کی رعایت نہیں کرتا ہے تو ایسے شخص کو امام بنانا جائز نہیں اور نہ ہی اس کی اقتداء میں نماز درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند