عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 16218
جیسا
کہ آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ ابو ظہبی میں ایک ہی مسجد میں اذان ہوتی ہے اور سیٹلائٹ
کے ذریعہ سے سبھی مسجد میں آواز آتی ہے۔کیا یہ صحیح ہے ، حکومت کی طرف سے ایسا کیا
ہوا ہے ؟ ایک ہمارے بھائی ہیں فلپائن کے جو ہماری آفس میں کام کرتے ہیں وہ خود
اذان نہ دے کر موبائل میں ریکارڈ کئے ہوئے ہیں اسے شروع کردیتے ہیں خود بیٹھ جاتے
ہیں۔ میں نے ان کو بولا آپ خود اذان دو ثواب ہوگا، وہ بولتے ہیں یہ حرام کے موٴذن
کی آواز ہے۔ کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرماویں۔

جواب نمبر: 16218
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):1522=311tl-10/1430
صورت مسئولہ میں جس مسجد میں اذان ہوتی ہے، اس کی ہی طرف سے وہ اذان کفایت کرے گی، سیٹلائٹ کے ذریعے جتنے مسجدوں میںآ واز پہنچائی جاتی ہے، ان کی طرف سے کفایت نہیں کرے گی۔
(۲) اذان کے وقت موبائل میں ریکارڈ شدہ اذان کو شروع کردینا صحیح نہیں، اس سے اذان کی سنیت ادا نہیں ہوگی: وجزم المصنف بعدم صحة أذان مجنون ومعتوہ وصبي لا یعقل وفي السامي لعدم حصول المقصود لعدم الاعتماد علی قولہم (شامي: ۲/۶۱، زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند