• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169735

    عنوان: رمضان میں عشاء كے بعد كی سنت اور وتر دونوں كو تراویح كے بعد پڑھنا؟

    سوال: اگر کوئی شخص رمضا ن میں عشاء کی فرض نماز کے بعد جو سنتے ہیں مثلا 2رکعت سنت موئکدہ اوردو رکعت نفل اگر ان نماز کو تراویح اور وتر کے بعد پڑھے تو کیا پڑھ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 169735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:727-762/SN=9/1440

    جی ہاں پڑھ سکتے ہیں ؛ کیونکہ نفل کے لیے تو کوئی مقرر وقت ہے ہی نہیں، رہی عشا کی سنت تو اس کا وقت عشا کے بعد ہے، خواہ وتر سے پہلے پڑھی جائے یا بعد میں جیساکہ فقہا کے کلام سے معلوم ہوتا ہے؛ لیکن بہرحال بہتر یہ ہے کہ وتر سے پہلے؛ بلکہ فرض کے بعد مختصر دعا کرکے فورا سنت پڑھ لی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند